آیۓ اچھے سیاح بنیں

Fatah Kalash
Read Time2Seconds

آیۓ اچھے سیاح بنیں

وادی کلاش کے قدارتی ماحول اور یہاں کی منفرد تہدیب و ثقافت کا تحفظ ہم سب کے زمہ داری ہے – اگر ہم مندرجہ زیل ضابطہ اخلاق کا خیال رکھیں تو اچھے سیاح کی حثیت سے وادی میں زمہ دارنہ سیاحت ( Responsible Tourism) کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں _
1_ وادئ کلاش کی سیاحت کے لیے آنے سے پہلے کلاش قوم کی تہذیب و ثقافت کا مطالعہ کر یں تاکہ اپ صیح معنوں میں کلاش لوگوں کے عقائد و رہین سہن کے بارے میں جان سکیں _ 
2_ مقامی خواتین کھتوں میں کام کرتی ہیں , ندی نالوں پر پانی بھرنے یا کپڑے دھونے کے لیے جاتی ہیں, انکے معمولات زندگی کے کاموں میں مداخلت نہ کریں اور نہ ہی بلا اجازت ان کی تصاویر بنائیں _
3_ کسی کلاش کے گھر میں اجازت کے بغیر نہ جائیں اور نہ ہی نہ ہی بلا اجازت کسی کے کیھت ,باغ یا احاطہ میں کیمپینگ کریں _
4_ قربان گاہ , قبرستان اور مذہبی رسومات کے مقامات کے تقدس کا خیال کریں _
5_ کلاشی تہواروں کی مذہبی رسومات کا احترام کریں اور مناسب. فاصلے سے تقریبات اور رسومات کا مشہادہ کریں _
5_ تمام مردو خواتین سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ شائستہ اور حیادار لباس زیب تن کرکے سیاحت کے لیے باہر جائیں 
7_ سیاحوں سے گزارش ہے کہ ماحول دوست سیاحت کے اصول اپنائیں _ جگہ جگہ کوڑاکرکٹ , خالی بوتلیں اور لفافے پھینکنے اجتناب کریں_ ندی نالوں اور دریا میں گندگی پھینک کر ان کو آلودہ نہ کریں_ 
8_ مقامی معشیت کی بہتری اور مقامی دستکاروں اور ہنر مندوں کی حوصلہ افزائ کے لیے ان کی بنائ ہوئ دستکاریاں اور زیورات مقامی دوکاندروں سے خریدیں _
_9 کلاش قوم کی تہذیب و ثقافت کو صیح طور پر جاننے کے لیے تربیت یافتہ مقامی ٹور گائیڈ کی خدمت حاصل کریں_
10_ مقامی بچوں میں پیسے , ٹافیاں یا کھانے پینے کی دیگر اشیاء ہر گز تقسیم نہ کریں_ ایسا کرنے سے ان میں بھیک مانگنے کی عادت فروق پاتی ہے

اپ کا تعاون وادئ کلاش میں پائیدار اور زمہ دارنہ سیاحت کے فروغ کا ضامن ہے 
شکریہ

1 0

About Post Author

Ishpata News

‘Ishpata News’ a digital media platform and (the only registered media house in Chitral and Kalasha valleys) that has been incorporated with security and exchange commission of Pakistan as ‘’Ishpata News Network Private Limited, it is a youth led media initiative to debate, explore, highlight, discover, promote and strengthen cultures and participation that will educate the world about Kalasha community and projecting soft image of Pakistan globally.
0
Happy
0
Sad
0
Excited
0
Angry
0
Surprise

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جشن آزادی اور ناچ گانے کا مسلہ //تحریر : احتشام الرحمن

جشن آزادی اور ناچ گانے کا مسلہ تحریر : احتشام الرحمن کسی بھی ریاست یا علاقے میں اسکا سوشل سٹرکچر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے. بعض اعمال کا تعلق لوگوں کی انفرادی زندگی سے ہوتا ہے اور بعض اعمال معاشرے کے افراد کی اجتماعی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں. […]

Subscribe US Now

Subscribe to our newsletter.
%d bloggers like this: