چترال میں دو مختلف مقامات میں آگ لگنے سے مسجد شہید اور ایک گھر جل کر خاکستر ہو گی

Ishpata News
Read Time0Seconds

چترال ( محکم الدین ) چترال میں دو مختلف مقامات میں آگ لگنے سے مسجد شہید اور ایک گھر جل کر خاکستر ہو گیا ۔ آگ لگنے کا پہلا واقعہ کالاش ویلی بمبوریت کے مقام کراکاڑ میں پیش آیا ۔ جہاں گاوں کی مسجد میں گذشتہ رات دو بجے کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اتنا شدید تھا ۔ کہ کراکاڑ گاوں کے کالاش اور مسلم مرد و خواتین ، چترال سکاوٹس ، پولیس اور لیویز کے جوانوں نے مل کر آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی ۔ لیکن اُسے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ اور مسجدبھڑکتے شعلوں میں جل کر شہید ہوا ۔ تاہم لوگوں کی کوششوں سے آس پا س کی بڑی آبادی کو آگ لگنے سے بچا لیا گیا ۔ متاثرہ مسجد کچھ عرصہ قبل تعمیر کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کہ خراب اور تنگ سڑکوں کی وجہ سےآگ لگنے کے واقعات میں فائر بریگیڈ کا موقع پر پہنچنا ممکن نہیں ہے ۔ اس لئے حکومت سڑکوں کی توسیع و تعمیر میں پر توجہ دے ۔ خصوصا ایون بمبوریت روڈ تعمیر کیلئےٹنڈر بھی ہو چکا ہے۔ اور علاقے کے لوگ شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ لیکن حکومت نامعلوم وجوہات کی بنا پر تعمیر شروع کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ اب مزید تاخیری حربہ استعمال نہ کیا جائے ۔ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ چترال کے خوبصورت گاوں ریشن میں پیش آیا ۔ جہاں منگل کی صبح بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہدایت جان ولد پین جان کے گھر میں آگ لگی ۔ جس کے نتیجے میں گھر اور اس کے اندر موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگئے اور کسی چیز کو بھی نہ بچایاجا سکا۔ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ متاثرہ خاندان نے حکومت سے اپیل کی ہے ۔ کہ اُنہیں چھت فراہم کرنے کیلئے اُن کے ساتھ مدد کی جائے ۔ اور فوری طور پر خوراک اور خیمے اور دیگر امداد فراہم کئے جائیں ۔

0 1

About Post Author

Ishpata News

‘Ishpata News’ a digital media platform and (the only registered media house in Chitral and Kalasha valleys) that has been incorporated with security and exchange commission of Pakistan as ‘’Ishpata News Network Private Limited, it is a youth led media initiative to debate, explore, highlight, discover, promote and strengthen cultures and participation that will educate the world about Kalasha community and projecting soft image of Pakistan globally.
0
Happy
0
Sad
0
Excited
0
Angry
0
Surprise

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایم پی اے وزیر زادہ کا کراکڑ کے مقام پر مسجد کی آتشزدگی کی وجہ سے شہید ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار،مسجد کی تعمیر نو کے لئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان

چترال  ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چترال کے چیرمین اور پی ٹی آئی کی طرف سے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے بمبوریت کے کراکڑ کے مقام پر مسجد کی آتشزدگی کی وجہ سے شہید ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور […]

Subscribe US Now

Subscribe to our newsletter.
%d bloggers like this: