“تین دہائیوں بعد دروش میں پولو ٹورنامنٹ”

Ishpata News
Read Time0Seconds

دروش ” جشن آزادی پولو کپ” اپنی تمام تر رونقون اور رعنائیوں کے ساتھ نگر ٹیم کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر۔۔ اسی طرح نگر کی ٹیم پہلی جشن آزادی پولو کپ کا چیمپین رہا۔ اس موقع پر ہم ” آل ویلج کونسلز فورم دروش” بالخصوص اہلیاں دروش کو اس کامیاب ٹورنامنٹ کی انعقاد پر اور بھر پور تعداد میں آکر مہمان اور میزبان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور تین دہائیوں بعد دروش میں پولو کھیل کی رونقین بحال کرنے پر جتنے بھی اسٹیک ہولڈرز نے مالی اور اخلاقی تعاون کی ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جن میں دروش سکاوٹس کے ونگ کمانڈر جناب خرم مجید صاحب، اور انکی ٹیم اور جاوید عالم بھائی، دروش اسپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرِ یٹری جناب شھزادہ ہشام الملک صاحب اور جناب کمال عبدالجمیل صاحب، ویلج کونسلز کے ناظیمن و کونسلرز اور سیکریٹریز صاحبان، اے ڈی آر ڈی ڈی چترال جناب فہیم الجلال صاحب، ٹی ایم او دروش جناب مصاح الدین صاحب اور انکی پوری ٹیم،اے سی دروش جناب عبدالولی صاحب اور انکی پوری ٹیم، ڈی ایس پی اقبال کریم صاحب اور دروش پولیس، YSDO چئیرمین جناب اسفندیار صاحب، ایل ایس او دروش 2 کے چیئرمین جناب عبدالوسع صاحب، اور دوسرے سیاسی اور سماجی کارکنان۔۔ پولو چترال کا قومی کھیل ہے اس قومی کھیل کو بحال کرنے میں دروش کے ان جوانوں کا کلیدی کردار ہے جنہوں نے اس کھیل کو دوبارہ زندہ رکھنے کی ٹھان لی ان میں افنان علیشاہ صاحب، تاج عالم صاحب، منیجر حیات حسین صاحب، تنویر شھزاد، سکندر حیات صاحب، فواد الملک صاحب، غازی الملک صاحب، سمیر، سہیل عباس، منیجر شیر زمان صاحب وغیرہ۔۔ ان سب کی کاوشوں سے اس تاریخی کھیل کا احیاء ممکن ہو سکا۔ پورے ٹورنامنٹ کو بھر میڈیا کوریج اور ڈاکومینٹری بنانے پر زیل فلم میڈیا کے نثار احمد صاحب، اعجاز احمد صاحب، کامل صاحب کا بھی شکریہ کہ انھوں نے اس تاریخی ایونٹ پر زبردست ڈاکومینٹری بنائی۔۔ انجانے میں کچھ کرداروں کا نام اگر رہ گیا ہو۔تو معزرت خواہ۔۔۔
یہاں یہ بات بھی بتاتا چلوں کہ جب اس گراونڈ کی مشرقی دیوار کی تعمیر ہو رہی تھی اسوقت ویلج کونسل شاہنگار، پوٹھنیاندہ، بازار، آڑیان اور جنجریت نے ملکر 400 بیگز سے زائد سمنٹ فراہم کئے تھے۔ اور ٹورنامنٹ کی انعقاد کے موقع پر ویلج کونسل کیسو، لاوی، شاہنگار، پوٹھنیاندہ، بازار، آڑیان، جنجریت، کلکٹک اور نگر نے مکمل مالی تعاون کیا۔ اور کھلاڑیوں کے کیڈز سے لیکر، گیند، ونر اور رنرزآپ کپ کے علاوہ متعدد دوسری ٹرافیز، کھیلاڑیوں کے لئے میڈیلز، ریفرشمنٹ، ڈنر، جیوری وغیرہ کے لئے کیش انعامات، مہمانوں کے لئے شیلڈ وغیرہ ممکن ہو سکا۔ تاہم کچھ کم وبیشیاں اور گلے شکوے ائندہ انشاء اللہ دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔۔
آخر میں خصوصی طور پر چترال سے جتنے بھی پولو پلئیرز اور کوچ جناب افتاب عالم صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں رضاکارانہ طور پر ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی۔۔ شکریہ

0 0

About Post Author

Ishpata News

‘Ishpata News’ a digital media platform and (the only registered media house in Chitral and Kalasha valleys) that has been incorporated with security and exchange commission of Pakistan as ‘’Ishpata News Network Private Limited, it is a youth led media initiative to debate, explore, highlight, discover, promote and strengthen cultures and participation that will educate the world about Kalasha community and projecting soft image of Pakistan globally.
0
Happy
0
Sad
0
Excited
0
Angry
0
Surprise

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت کی طرف سے کشمیر کی متنازعہ حثیت ختم کرنے کے خلاف چترال میں احتجاج

چترال …. بھارت کی طرف سے کشمیر کی متنازعہ حثیت ختم کرنے کے خلاف چترال میں احتجاج . چترال .. احتجاجی جلسے میں بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی . چترال … مظاہرے میں پارٹی قائدین , سکول و کالج کے طلبہ سول سو سائٹی کی شرکت . چترال …. کشمیر […]

Subscribe US Now

Subscribe to our newsletter.
%d bloggers like this: