غیر ملکی سیاح خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھارہے ہیں

Ishpata News
Read Time0Seconds

چترال ( محکم الدین) یہ فرانس کا کوئی سکوائر نہیں بلکہ کالاش ویلی کا گیٹ وے ایون کا ایک چھوٹا سٹاپ ہے . جہاں سینکڑوں غیر ملکی سیاح خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھارہے ہیں. ان کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے . جو کالاش قبیلے کے موسم خزان کے مشہور تہوار اوچال (اوچاؤ) دیکھنےکیلئے کالاش ویلی میں جمع ہوئے . اور تہوار میں شرکت کے بعد واپس جارہے ہیں . موجودہ حکومت کی طرف سے فروغ سیاحت کیلئے اگرچہ بہت کچھ کرنا باقی ہے . خصوصا سڑکو ں کی تعمیر فروغ سیاحت کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے. اس کے باوجودیہ قابل تحسین ہے . کہ بعض سہولیات کی فراہمی کے باعث سیاحوں کی توجہ چترال جیسے علاقوں کی طرف ہو گیا ہے . اس خطے کی پر امن ترین اور مہذب ترین ضلع چترال کو نہ جانے کیوں سیکیورٹی رسک ایریا کے طور پر پیش کیا گیا . جبکہ یہ ضلع پوری افغان جنگ اور دہشت گردی کی جنگ میں کسی بھی قسم کی بد امنی سے محفوظ رہا تھا . دیر آید درست آید کے مصداق موجودہ حکومت کے سیاحتی اقدامات قابل تعریف ہیں . تاہم سیاحت کی ترقی کیلئے سیاحتی مقامات تک رسائی کو اسان بنانا انتہائی ضروری ہے .

0 0

About Post Author

Ishpata News

‘Ishpata News’ a digital media platform and (the only registered media house in Chitral and Kalasha valleys) that has been incorporated with security and exchange commission of Pakistan as ‘’Ishpata News Network Private Limited, it is a youth led media initiative to debate, explore, highlight, discover, promote and strengthen cultures and participation that will educate the world about Kalasha community and projecting soft image of Pakistan globally.
0
Happy
0
Sad
0
Excited
0
Angry
0
Surprise

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لاہور سے تعلق رکھنے والا سئنیر پیرا گلائڈر شیراز چترال میں لینڈنگ کے دوران گر کر جان بحق

چترال ( محکم الدین ) لاہور سے تعلق رکھنے والا سئنیر پیرا گلائڈر چترال کے سیاحتی مقام برموغ لشٹ سے اڑان بھرتےہوئے دولومچ کے ایریے میں لینڈنگ کے دوران پیراشوٹ پھنس جانے کے وجہ سے گر کر شدید زخمی ہوا . جسے بعد آزان ریسکیو کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال […]

Subscribe US Now

Subscribe to our newsletter.
%d bloggers like this: