لاہور سے تعلق رکھنے والا سئنیر پیرا گلائڈر شیراز چترال میں لینڈنگ کے دوران گر کر جان بحق

Ishpata News
Read Time0Seconds
شیراز

چترال ( محکم الدین ) لاہور سے تعلق رکھنے والا سئنیر پیرا گلائڈر چترال کے سیاحتی مقام برموغ لشٹ سے اڑان بھرتےہوئے دولومچ کے ایریے میں لینڈنگ کے دوران پیراشوٹ پھنس جانے کے وجہ سے گر کر شدید زخمی ہوا . جسے بعد آزان ریسکیو کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لے جایا جارہا تھا . کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے چل بسا . جان بحق پیراگلائڈر کی پہچان شیراز کے نام سےہوئی ہے.جس کا تعلق لاہور سے
ہے . چترال کے ایک سینئر پیراگلائڈر ظہیرالدین بابر جس نے حال ہی میں تین گھنٹے انتالیس منٹ مسلسل فضا میں پرواز کا ریکارڈ قائم کیا ہے . نے پیراگلائڈر شیراز کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا ہے . اور کہاہے . کہ شیراز گذشتہ کئی سالوں سے لاہور سے فلائنگ کیلئے چترال آتے رہے . اور گذشتہ روز بونی آئےتھے . اس موقع پر مقامی پیراگلائڈر نے ذائنی پاس سے اڑان بھری . لیکن وہ فلائنگ نہیں کر سکے . انہوں نے آج بدھ کے دن چترال کے مقام برموغ لشٹ سے فلائنگ کی کوشش کی . لیکن لینڈنگ کرتے ہوئے اس کا پیراشوٹ بےقابو ہوکر پھنس گیا . جو کہ اس کی موت کا سبب بنا . انہوں نے کہا . کہ چترال میں پیراگلائڈنگ کی تاریخ میں یہ بڑا حادثہ ہے . جس میں پیراگلائڈرکی موت واقع ہوئی ہے . جبکہ کئی حادثات ہوئے ہیں . جس میں پیراگلائڈرز زخمی تو ہوتے رہے ہیں. لیکن جانی نقصان نہیں ہوئے . جان بحق پیراگلائڈر کی نعش لاہور منتقلی کیلئے رابطے کئےجارہے ہیں .

0 0

About Post Author

Ishpata News

‘Ishpata News’ a digital media platform and (the only registered media house in Chitral and Kalasha valleys) that has been incorporated with security and exchange commission of Pakistan as ‘’Ishpata News Network Private Limited, it is a youth led media initiative to debate, explore, highlight, discover, promote and strengthen cultures and participation that will educate the world about Kalasha community and projecting soft image of Pakistan globally.
0
Happy
0
Sad
0
Excited
0
Angry
0
Surprise

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نگاہ مارکیٹ بای پاس روڈ میں کلرز اف چترال کے دفتر کا افتتاح چترال سے پی ٹی آی کے اقلیتی صوبای ممبر اور ڈیڈکٹ کمیٹی کے چیر مین وزیر ذادہ نے کیا

نگاہ مارکیٹ بای پاس روڈ میں کلرز اف چترال کے دفتر کا افتتاح چترال سے پی ٹی آی کے اقلیتی صوبای ممبر اور ڈیڈکٹ کمیٹی کے چیر مین وزیر ذادہ نے کیا اس موقع پر پی ٹی ای کے ضلعی صدر اور چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوار عبداللطیف اور دیگر […]

Subscribe US Now

Subscribe to our newsletter.
%d bloggers like this: