چترال میں گذشتہ رات شروع ہونے والا مسلادھار بارش اور بالائی مقامات پر برفباری کا سلسلا بدھ کی شام تک جاری رہا ۔

Ishpata News
Read Time0Seconds

چترال ( محکم الدین )چترال میں گذشتہ رات شروع ہونے والا مسلادھار بارش اور بالائی مقامات پر برفباری کا سلسلا بدھ کی شام تک جاری رہا ۔ لواری ٹنل کے دونوں طرف ، کالاش ویلیز ، گرم چشمہ ، تریچ ، مڈک لشٹ، چپاڑی ، کھوت وغیرہ علاقوں میں برفباری ہوئی ہے ۔ جبکہ زیادہ تر علاقوں میں مکئی اور گندم کی فصل اور سیب و دیگر باغات کو بر فباری سے نقصان پہنچا ہے ۔ قبل از وقت بارش اور برفباری سے سردی میں تیزی آئی ہے ۔ اور لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے ایندھن کے انتظامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ۔ بدھ کے روز مسلادھار بارشوں سے گو کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔ تا ہم مختلف مقامات پر پہاڑوں سے پتھر گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ اور چترال بونی روڈ، شیشی کوہ روڈ ، کالاش ویلی روڈ اور بالائی سڑکوں پر مسافروں کو سفر کے دوران خطرات کاسامنا رہا ۔ چترال میں اکتوبر 2008 کے بعد ایک مرتبہ پھر قبل از وقت برفباری ہوئی ہے ۔ بالائی علاقہ بروغل سمیت کئی مقامات پر گندم کی فصل جمع نہیں کئے گئے ہیں ۔ اس لئے ان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ درین اثنا بارشوں سے لنڈے کے کپڑوں کا کاروبار کرنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کیونکہ سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے لنڈے مارکیٹوں کا رخ کر لیا ہے ۔ جبکہ چترال کے وہ علاقے جہاں پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے ۔ کے لوگوں میں بارش سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تاکہ بارش کے بعد گندم کی کاشت کی جا سکے گی ۔

0 0

About Post Author

Ishpata News

‘Ishpata News’ a digital media platform and (the only registered media house in Chitral and Kalasha valleys) that has been incorporated with security and exchange commission of Pakistan as ‘’Ishpata News Network Private Limited, it is a youth led media initiative to debate, explore, highlight, discover, promote and strengthen cultures and participation that will educate the world about Kalasha community and projecting soft image of Pakistan globally.
0
Happy
0
Sad
0
Excited
0
Angry
0
Surprise

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایون کے پانچ ویلج کونسلوں کے لوگوں نے حکومت اور محکمہ سی اینڈبلیوکی بے حسی اور غفلت پر شدید رد عمل کا اظہار

چترال ( محکم الدین ) ایون کے پانچ ویلج کونسلوں کے لوگوں نے حکومت اور محکمہ سی اینڈبلیوکی بے حسی اور غفلت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ ادارے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہوتے ہیں ۔ لیکن چترال کے بعض اداروں کی توجہ عوامی […]

Subscribe US Now

Subscribe to our newsletter.
%d bloggers like this: