چیرمین ڈیڈک اور ایم پی اے وزیر زادہ نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب محمود خان سے ملاقات کرکے مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا

Ishpata News
Read Time0Seconds

چترال کے چیرمین ڈیڈک اور ایم پی اے وزیر زادہ نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب محمود خان سے ملاقات کرکے مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور سڑک کے متعدد منصوبوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لے لی۔ چترال کے تین سڑکوں مستوج روڈ، گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کی فیڈرلائزیشن کے نتیجے میں پیدا شدہ پیچیدگیوں کے بارے میں سی اینڈ ڈبلیو کے سیکرٹری کو احکامات جاری کردئیے جبکہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے فنڈز سے موڑکھو میں وریجون سے کشم تک 6کلومیٹر اور تورکھو کے بزند سے کھوت تک 12کلومیٹر روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں چترالی کمیونٹی کے لئے دوران پور کے مقام پر قبرستان کے لئے بھی زمین کی خریداری کو اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز ہسپتال سمیت دوسرے تمام ہسپتالوں میں مختلف کٹیگری کے ملازمتوں پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کے لئے بھی ان کے درخواست پر وزیر اعلیٰ نے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسی طرح فیض آباد (ہون) میں ابنوشی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

0 0

About Post Author

Ishpata News

‘Ishpata News’ a digital media platform and (the only registered media house in Chitral and Kalasha valleys) that has been incorporated with security and exchange commission of Pakistan as ‘’Ishpata News Network Private Limited, it is a youth led media initiative to debate, explore, highlight, discover, promote and strengthen cultures and participation that will educate the world about Kalasha community and projecting soft image of Pakistan globally.
0
Happy
0
Sad
0
Excited
0
Angry
0
Surprise

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ سے منسوب اسامہ کیریر کوچنگ اکیڈیمی کا تیسر اسالگرہ منایا گیا

چترال (فتح اللہ کالاش) چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ سے منسوب اسامہ کیریر کوچنگ اکیڈیمی کا تیسر اسالگرہ منایا گیا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ مختلف امتحانات میں نمایان کارکردگی دیکھنے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایان خدمات سرانجام […]

Subscribe US Now

Subscribe to our newsletter.
%d bloggers like this: