کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے ایکو ٹورازم ویلج قائم کئے جائینگے۔سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان۔

Ishpata News
Read Time4Seconds

ایکو ٹورازم ویلج کے لئے مقامی لوگوں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ سرمایہ بھی فراہم کیا جائیگا۔

UNESCO Delegation met senior minister Atif Khan to discussion Eco-Tourism plan with provincial Government

پشاور:خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ چترال کے وادی کیلاش میں ایکو ٹورازم ویلج قائم کئے جائینگے جہاں مقامی لوگوں کو تربیت اور سرمایہ فراہم کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں وائبک جمسن کی سربراہی میں یونیسکو کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت وثقافت بابر خان اور ڈائریکٹر ارکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد خان بھی موجود تھے۔اجلاس میں کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے سمیت وہاں پر ایکو ٹورازم ویلج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سینئر وزیر نے یونیسکو وفد کو بتایا کہ خیبر پختوخوا حکومت چترال میں اباد کیلاش وادی کو ترقی دینے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے وہاں پر ایکو ٹورازم شروع کرنے کا خواہاں ہے تاکہ کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنایا جاسکے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ کیلاش میں ایکو ٹورازم ویلج قائم کرنے کے لئے مقامی لوگوں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ سرمایہ بھی فراہم کیا جائیگا۔ یونیسکو وفد نے اس سلسلے میں ہر قسم کی مالی تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ وفد نے سینئر وزیر کو ایکو ٹورازم کے حوالے سے اپنے پلان سے بھی آگاہ کیا۔

1 0

About Post Author

Ishpata News

‘Ishpata News’ a digital media platform and (the only registered media house in Chitral and Kalasha valleys) that has been incorporated with security and exchange commission of Pakistan as ‘’Ishpata News Network Private Limited, it is a youth led media initiative to debate, explore, highlight, discover, promote and strengthen cultures and participation that will educate the world about Kalasha community and projecting soft image of Pakistan globally.
0
Happy
0
Sad
0
Excited
0
Angry
0
Surprise

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ھوشیار باش پاکستان کی سلامتی سب سے مقدم

ھم مولانا فضل الرحمن کے اور جمعیت العلماے اسلام کے سیاسی مخالفین بھی مولانا فضل الرحمن کے ھر مشکل حالات میں مثبت کردار کے معترف ہیں ھمیں اس بات کو نہیں بھولنا چاھیے کہ باجوڑ کے مدرسے پر حملے سے چترال کے محسن جنرل مشرف نے اپنے سیکولرزم کے کمال اتاترک […]
Inayat Ullah Aseler

Subscribe US Now

Subscribe to our newsletter.
%d bloggers like this: