…گھر کا چراغ

Ishpata News
Read Time0Seconds
Inayat Ullah Aseler



دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
(خدا نہ کرے)
اس گھر کو آگ لگ گی گھر کے چراغ سے
ہمیں خدا ناخواستہ ان اشعار کو پڑھنے کی حاجت نہ پڑ جاے کیونکہ آذادی مارچ میں افراد کی تعداد کی بہتات نے مولانا فضل الرحمن صاحب کے ملک و ملت کے اس وقت اور لمحے کی شدید ضرورت( امن) اور ضروریات پی ٹی ای کی حکومت بھی نہیں صرف عمران خان کی مزاج شاہانہ اور ھٹ دھرمی اور غرور کے خلاف اور ملک میں مہنگائی بے روزگاری اداروں کی نجکاری اور تمام تعمیری جاری منصوبوں کے بند ہونے کے خلاف ان کی شخصی انداز حکومت سے آذادی دینے کی مھم میں ساتھ دینے والی اس بے ہنگم افرادی قوت جو اسلام آباد میں جمع ھو چکی ھے اور روز بروز چارج ھو رھی ھے جس میں پی پی پی اور ن لیگ کے جان نثار بے شمار جذباتی افراد کے علاوہ جو آصف زرداری اور میاں نواز شریف کے ساتھ بے رحمانہ سلوک سے نہایت نالاں ھیں اور موجودہ حکومت کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ھیں وہ بھی اس آذادی مارچ میں موقع کی تلاش میں موجود ہیں ان کے علاوہ ھمارے پیارے ملک کے ارد گرد جو آگ لگی ہوئی ھے اس آنکھ چرانا بھی نادانی ھی ھو گی جن کے ایجنٹ بھی اس جمع غفیر میں گھس کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش ضرور کرینگے اور آج کی عالمی اجتماع سے فارغ ھو کر کم و بیش ایک لاکھ افراد اور بھی اسلام آباد کے آذادی مارچ اور دھرنے میں شامل ہونے کا قوی امکان ھے
مجھے اندیشہ روز اول سے یہ ھی ھے کہ افراد کی کثیر تعداد کہیں مولانا صاحب کے پرامن ذہنیت کو پرتشدد ھنگامہ آرائی طرف مائل نہ کردے کیونکہ 2 نومبر کی تقریرسے مجھے( تخت یاتختہ) کی بو محسوس ھو رھی تھی اور مولانا کے توپوں کا رخ عمران خان کے شخصی طرز حکمرانی کی طرف کم بلکہ اداروں اور اس کی پشت پناہی کرنے والی اسٹیبلشمنٹ کی طرف زیادہ برسے جس سے اس تحریک میں ساتھ دینے والی دونوں بڑی قومی ملکی سیاسی جماعتیں جو پی ٹی ای کی حکومت کی نہیں بلکہ صرف عمران خان کی شخصی طرز حکمرانی کے خلاف ان کا ساتھ دے تھے اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کے غیر قانونی کسی بھی مھم میں مولانا فضل الرحمن صاحب کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہونگے کیونکہ ملک ان ناگفتہ حالات میں کسی خون خرابے اور ٹکراؤ کا متحمل نہیں ھو سکتا
اگر اس نازک موقع پر یہ دو بڑی سیاسی قوتین آذادی مارچ کا ساتھ چھوڑ جاتی ہیں تو اس تحریک آذادی کے نام پر چلنے والی تحریک کو نہایت نقصان ھو گا اور عمران خان اور ھٹ دھرمی پر اتر جائیگا جس کا نقصان خود پی ٹی ای کو اور پاکستان کو ھو گا
اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ مولانا صاحب کا کردار اس ملک میں امن کی (چراغ) کے طور پر رہا ھے اور اگر آج اسی نے افراد کے جمع غفیر سے متاثر ھو کر ملک میں سویل تصادم کی راہ ہموار کردی تو ممکن ھے عمران خان کی حکومت جاے نہ جاے مگر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ھے کہ ملک میں پر امن اقتدار حکمرانی کا خواب چکنا چور ھو جائیگا اور ھمارے دشمن ان حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے
مہنگائی بے روزگاری اور اداروں کی نجکاری اور میاں نواز شریف اور زرداری کے علاوہ دیگر سیاسی افراد کے ساتھ ملزم کی حیثیت میں مجرموں جیسے سلوک سے عوام الناس کا کثیر طبقہ فرسٹیشن اور کجھ کر گزرنے کے جذبات سے سرشار افراد کو پر امن طور پر منتشر کرنے ھی میں ھم سب کی خیر اور ملک کی بقا اور سلامتی کا راز مضمر ھے
پی ٹی ای کی حکومت کو قانونی اور آئینی طور پر ختم کرنے کے بہت سے راستے موجود ھیں پنجاب اور مرکز میں ان ھاوس تبدیلی خود پی ٹی ای کے سنجیدہ طبقے کی ضرورت بھی ھے جو عمران خان کے شخصی طرز حکمرانی سے تنگ آچکے ھیں
لہذا موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے ملک کو گرانا کسی طرح سے عقلمندی اور ملک دوستی اور اسلام دوستی نہ ھو گی
مولانا محترم کے ان الفاظ نے مجھے بہت مایوس کیا کہ:
حکومت ھم چلاینگے
اختیار ھمارا ھو گا
ملک میں انصاف ھم قایم کرینگے
قانون ہاتھ میں لینے کی باتیں کسی ملکی لیول کے ملک دوست اسلام دوست ہردلعزیز قومی قائد کو زیب نہیں دیتے جس کا ماضی( گھر کے چرغ)اور امن کی نشانی کے طور نمایاں رہا ھو۔
سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر
aseerchitral@yahoo.com

0 0

About Post Author

Ishpata News

‘Ishpata News’ a digital media platform and (the only registered media house in Chitral and Kalasha valleys) that has been incorporated with security and exchange commission of Pakistan as ‘’Ishpata News Network Private Limited, it is a youth led media initiative to debate, explore, highlight, discover, promote and strengthen cultures and participation that will educate the world about Kalasha community and projecting soft image of Pakistan globally.
0
Happy
0
Sad
0
Excited
0
Angry
0
Surprise

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

China just launched the world's largest 5G network

By Sherisse Pham, CNN Business Hong Kong (CNN Business)China just switched on the world’s largest 5G network. The country’s three state-run telecom operators launched services for the next generation wireless technology on Friday. China Mobile (CHL), China Telecom (CHA) and China Unicom (CHU) are all offering 5G plans that start at 128 yuan ($18) for 30 GB of data per month, giving Chinese […]

Subscribe US Now

Subscribe to our newsletter.
%d bloggers like this: