وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے لیے تاریخی پیکیج مرتب کرے گی، اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے لیے تاریخی پیکیج مرتب کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انھوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ میٹنگ کی تصویر شیئر کیرتے ہئے لکھا ہے کہ وفاق انشاللہ گلگت بلتستان کے لیے ایک تاریخی پیکیج مرتب کرے گی۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا وزیر اعظم کی ترجیح وہ پاکستانی ہیں جو کمزور طبقے سے ہیں اور پسماندہ علاقے ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا دو نہیں ایک پاکستان ہمارا نظریہ ہے۔
خیال رہے گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے باری اکثریت سے انتخابات جیت کر حکومت بنائی ہے۔