فیس بک نے اپنا کمپنی نام تبدیل کرکے ’ میٹا ‘ رکھ دیا
کیلی فورنیا: فیس بک نے اپنے برانڈ نام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کمپنی کا نام تبدیل کرکے ’میٹا‘ رکھ دیا ہے۔فیس بک کمپنی نے سالانہ ورچوئل کانفرنس میں کمپنی کے نئے نام کا اعلان کردیا ہے، جس کی توثیق فیس بک نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹس کے ذریعے بھی کردی ہے۔فیس بک اعلامیے کے مطابق کمپنی کے زیر انتظام آنےوالی تمام ایپس جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام،اور واٹس ایپ کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ نام تبدیل کرنے کی وجہ فیس بک کے بارے میں حالیہ دنوں سامنے آنے والی منفی خبریں اور سابق ملازمہ فرانسز ہوگین کی جانب سے لگائے گئے الزامات ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ فیس بک صارفین کے تحفظ سے زیادہ اپنے منافع کو ترجیح دیتی ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ورچوئل کانفرنس میکمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ’میٹاورس‘ بنانے کی منصوبہ بندی کے بعد اپنی کمپنی کا نیا نام ’میٹا‘ رکھ رہے ہیں۔میٹاورس ایک ایسی آن لائن دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں وی آر(ورچوئیل ریئلٹی) ہیڈ سیٹ استعمال کرتے ہوئے کھیل، کام اور اور دوسرے سے کمیونی کیشن کر سکتے ہیں۔