کالاش
• شائع ہوئی 21 گھنٹے پہلے
نور شاہدین کالاش ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں شامل، تینوں کالاش وادیوں کی نمائندگی کریں گے
ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا اہم فیصلہ، کالاش برادری کے مسائل کے حل کی امید
لوئر چترال: ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے نور شاہدین کالاش کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ آئندہ DCC کے اجلاسوں میں تینوں کالاش وادیوں کی نمائندگی کریں گے۔
علاقے کے عوامی حلقوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نور شاہدین کالاش کمیٹی کے پلیٹ فارم پر تینوں وادیوں (بمبوریت، رمبور اور بریر) کے بنیادی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مطالبات کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
از قلم Webdesk
چترال، کیلاش اور شمالی پاکستان سے مقامی آوازیں، ثقافت، ترقیاتی امور اور خبروں کی کوریج۔