ساٸرہ جائن: قومی ویمنز ون ڈے کرکٹ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا-

ساٸرہ جائن، جو کلاش کمیونٹی کی پہلی نمایاں کرکٹرز میں سے ایک ہیں، نے میدان میں اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کارکردگی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ کلاش کمیونٹی کے لیے بھی ایک فخر کا لمحہ ہے۔

ساٸرہ جائن: قومی ویمنز ون ڈے کرکٹ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا-
 
(اشپاتا اسپورٹس ڈیسک)
 
کلاش کمیونٹی کی باصلاحیت کرکٹر ساٸرہ جائن نے قومی ویمنز ون ڈے کرکٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے "پلیئر آف دی میچ" کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ان کی شاندار
کارکردگی پر انہیں 50 ہزار روپے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ 
 
ساٸرہ جائن، جو کلاش کمیونٹی کی پہلی نمایاں کرکٹرز میں سے ایک ہیں، نے میدان میں اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کارکردگی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ کلاش کمیونٹی کے لیے بھی ایک فخر کا لمحہ ہے۔
 
ساٸرہ نے اپنی جیت کے بعد کہا، "یہ سفر کی صرف شروعات ہے، اور میں اپنی کمیونٹی اور ملک کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھوں گی۔"
اشپاتا اسپورٹس ساٸرہ جائن کو اس بڑی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔