وادی کلاش میں زمہ دارانہ اور پا ئیدار سیاحت کے فروغ میں لوکل کمیونٹی کے کردار پر ایک روزہ تربیتی ورکشاب
وادی کلاش میں سیاحوں کی دن بہ دن بڑھتی ہوئ آمدروفت سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی ,ثقافتی اور معاشی مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان مسائل کے لیے مقامی کلاش کمیونٹی کو تیار کرنے کے لیے بمبوریت کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تربیتی پرگرام کا انقاد کیا گیا اس پرگرام میں وادی بمبوریت , وادی رومبور اور وادی بریر سے تعلق رکھنے والے مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کیاس تربیتی ورکشاب کا اہتمام یونسکو پاکستان اور Sunstainable Tourism Foundationکے اشترا سے کیا گیا , STFP کے صدر آفتاب رانا نے ورکشاب کے مبمران کو بتایا کہ وادی چترال میں واقع بمبوریت , رومبور اور بریر کی تنیوں وادیاں کلاش قوم کی ہزاروں سال پرانی تہذیب و ثقافت اور خو بصورت ماحول کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی نگاہوں کا مرکز بن چکی ہے سیاحوں کی زیادہ آمد اور باقاعدہ منصوبابندی نہ ہونے کی وجہ سے یہ وادیاں مختلیف قسم کے مسائل سے دور چار ہیں , مقامی لوگوں کی خواہیش یہ ہے کہ ماحول, ثقافت اور میعشت پر جو برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ان کے لیے
قابل عمل اقدامت جلد از جلد کیا جائے تاکہ سیاحت کی فروغ سے مقامی لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے
اس سلسلے میں سے سے امقامی لوگوں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس چیز کا شعور پیدا کرنا ہے کہ با اہمی مدد کے جذبے کے تحت خود اپنے علاقے میں زمہ دارنہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں ورکشاب کے دوران مختلیف ملکوں کی مثال دیتے ہوۓ شراکا کو یہ بتایا کہ ایسے مسائل دنیا کے اور ملکوں میں پیش اتے ہیں مگر واہاں کے مقامی لوگ حکومتی ادروں کے ساتھ مل کر ان مسا ئل کو نہ صرف حال کیا ہے بلکہ پائدار سیاحت کے اصولوں کو اپنا کر مقامی آبادی کے لیے بہتر روزگار اور امدنی بھی پیدا کیے ہیں تقریب کے آخر میں شراکا نے کلاش ثقافت کے تحفظ اور پائدار سیاحت کے فروغ کے لیے ایک ورکینگ گروپ بھی بنانے کا اعلان کیا