وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفی دے دیا
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جسے گورنر نے منظور بھی کرلیا۔سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے عہدے سے استعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو ارسال کیا جسے گورنر نے منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد اب صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی۔ترجمان گورنر ہاؤس نے استعفی ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سید ظہور آغا نے جام کمال کا استعفی منظور کرلیا ہیہ بھی پڑھیں : جام کمال نے استعفے کو تحریک عدم اعتماد کی واپسی سے مشروط کر دیاواضح رہے کہ جام کمال خان اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد مستعفی ہونے پر رضامند ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اپنے استعفی کو تحریک عدم اعتماد کی واپسی سے مشروط کیا تھا۔دریں اثنا بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ نئی حکومت بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں، دو دن میں بلوچستان میں نئی حکومت بنائیں گے، اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اتحادیوں کے پاس بھی جائیں گے۔انہوں ںے مزید کہا کہ جام کمال خان کے مشکور ہیں جنہوں نے استعفیٰ دے کر بی اے پی کو ٹوٹنے سے بچایا، جام کمال خان تین سال تک وزیراعلیٰ رہے ہیں آ ئندہ بھی ان سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔