چترال: 14°C گلگت: 14°C اسلام آباد: 17°C
اشپاتہ نیوز پورٹل
Ishpata News Network اشپاتہ نیوز
شعبہ جات
نیوز روم اور بیورو
زبانیں

اشپاتہ نیوز نیٹ ورک

© 2026 All Rights Reserved.

چترال • شائع ہوئی 10 گھنٹے پہلے

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا دورۂ چترال متوقع، کالاش ویلیز روڈ پر تعمیراتی کام میں تیزی

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا دورۂ چترال متوقع، کالاش ویلیز روڈ پر تعمیراتی کام میں تیزی

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا دورۂ چترال متوقع، کالاش ویلیز روڈ پر تعمیراتی کام میں تیزی

چترال (اشپاتا نیوز): وفاقی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات پاکستان، عبدالعلیم خان کی جلد چترال آمد متوقع ہے، جہاں وہ کالاش ویلیز روڈ کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی اور توسیعی کام کا جائزہ لیں گے۔

وفاقی وزیر کی متوقع آمد سے قبل ایچ آر کے (HRK) کنٹریکٹر کی جانب سے بھاری مشینری مکمل طور پر متحرک کر دی گئی ہے، جبکہ سڑک کی توسیع اور تعمیراتی کام میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

دوسری جانب وادیوں میں یہ چہ مگوئیاں بھی گردش کر رہی ہیں کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آئندہ سال مئی میں منعقد ہونے والی روایتی کالاش تہوار چلم جوشی (Zoshi) کی تقریبات میں شرکت کے لیے کالاش ویلیز کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

حالیہ دنوں میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث وادیوں کے عوام میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔ مقامی آبادی پُرامید ہے کہ اگر کام کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو کالاش ویلیز روڈ کا دیرینہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے گا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اہم شاہراہ کی بروقت تکمیل سے نہ صرف تینوں کالاش وادیوں کا زمینی رابطہ بہتر ہوگا بلکہ سیاحت، مقامی معیشت اور بنیادی سہولیات تک رسائی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

اشپاتا نیوز — آپ کا بھروسہ

A
از قلم Admin

چترال، کیلاش اور شمالی پاکستان سے مقامی آوازیں، ثقافت، ترقیاتی امور اور خبروں کی کوریج۔