پنجاب

چنیوٹ ، سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو ذبح کرڈالا

چنیوٹ ، سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو ذبح کرڈالا
ملزم کی یہ تیسری بیوی تھی ، جس نے پہلی بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کیا ، دوسری بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کی اور اس پر تشدد کرتا تھا جس پر اس نے طلاق لے لی ،
چنیوٹ ، سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو ذبح کرڈالا
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء) صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کا یہ واقعہ ضلع چنیوٹ میں تھانہ سٹی کے علاقے محلہ ٹبہ کمانگراں میں پیش آیا ، جہاں گھریلو تنازع پر اعجاز سیال نامی ایک شخص نے تیز دھار آلے سے بیوی اور 7 ماہ کی کمسن بچی ہانیہ کو قتل کردیا ، ملزم اعجاز سیال کی یہ تیسری شادی تھی اس کی پہلی بیوی فوت ہوچکی ہے ، دوسری بیوی کو اس نے طلاق دی جب کہ تیسری بیوی نازیہ اور بیٹی ہانیہ کو ملزم نے اب قتل کردیا۔
اہل علاقہ کہتے ہیں کہ ملزم نے پہلی بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کیا تھا ، دوسری بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کی اور اس پر تشدد کرتا تھا جس پر خاتون نے اس سے طلاق لے لی ، جس کے بعد ملزم نے تیسری شادی چترال کے علاقے میں کی تھی۔

Jan. 25, 2021, 2:25 p.m. | کی تحریر ھے Ishpata News Urdu یہ