انفارمیشن ٹیکنالوجی

ٹیلی نار ٹاور کی تنصیب میں جو غیر ضروری پچیدگیاں پیداکرکے کام میں رکاوٹ- نوٹس لیا جائے۔

چترال ( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت کے عوامی حلقوں نے جی ایم ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکرٹری فارسٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے۔ کہ ڈی ایف او چترال  بمبوریت برونٹھار کے مقام پر ٹیلی نار ٹاور کی تنصیب میں جو غیر ضروری پچیدگیاں پیداکرکے کام میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ۔ اس کا نوٹس لیا جائے۔ اپنے اخباری بیان میں ممتاز سماجی کارکن عارف اللہ اور درجنوں موبائل فون و انٹرنیٹ صارفین نے کہا ۔ کہ چترال  کے طول و عرض میں ایک ہی قانون اور طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر  چترال کی طرف سے جاری شدہ این او سی کے تحت ٹاور لگائے گئے ہیں ۔ اور لوگ ان سے استفادہ کر رہےہیں ۔ اسی طریقہ کار کے تحت بمبوریت برونٹھار میں بھی  ٹاور  کی تنصیب ہونی چاہیئے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے ۔ کہ اس ٹاور  کی تنصیب کیلئے ڈی سی چترال کی طرف سے جاری شدہ این او سی کو ڈی ایف او چترال لوئر ماننے سے صاف انکار کر رہا ہے۔ اور سیکرٹری فارسٹ کا اجازت نامہ لانے سمیت مختلف مسائل پیدا کرکے دو مہینوں سے ٹاور کی تنصیب کا کام روک رکھا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس علاقے میں موبائل فون اور انٹر نیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔  انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش ویلی بمبوریت ایک سیاحتی مقام ہے ۔ جہاں حکومت سیاحت کو ترقی دینے کیلئے سیاحوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی تیز ترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ لیکن ڈی ایف او چترال کی پیدا کردہ بے جا مسائل سے ٹاور کی تنصیب تعطل کا شکار ہے ۔ جو  بیوروکریسی کی طرف سے حکومتی سیاحتی ترقی کے اقدامات کو سبوتاژ کرنے  کی  ایک سازش ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موبائل و انٹر نیٹ کی سہولیات نہ ہونے کے سبب مقامی طلباء و طالبات بھی شدید پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔ اور ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ جو کویڈ 19 کی وجہ سے آن لائن کلاسیں لینے پر مجبور ہیں ۔  عارف اللہ اور د یگر صارفین نے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ ٹاور کو بلاتاخیر تعمیر کیا جائے ۔ کیونکہ سردیاں شروع ہونے کی صورت میں کام میں مزید رکاوٹ پڑ سکتی ہے ۔ جو صارفین کیلئے ناقابل برداشت ہو گی 

Sept. 19, 2021, 9:01 a.m. | کی تحریر ھے Ishpata News Urdu یہ