شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک دہشت گرد زخمی ہواجس کو گرفتار کرلیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی ہے، مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن اور آئی ای ڈیز بنانےکے ماہر تھے۔