افغانستان کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کا جشن

اسپورٹس رپورٹر: افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جشن مناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔افغانستان کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے  ہیرو آصف علی جب ڈریسنگ روم میں آئے تو آصف آصف کے شور میں تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا گیا۔ آصف علی نے تالیوں اور آصف آصف کے نعروں کے شور میں کیک کاٹ کر اس کامیابی کا جشن منایا۔ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بھی کیک کاٹ کر آصف علی اور دوسرے کرکٹرز کو کیک کھلایاپاکستانی ٹیم آج ہفتہ کو ہوٹل میں مکمل آرام کرے گی، کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں رکھی گئی۔ قومی ٹیم اگلا میچ نمیبیا کے خلاف منگل کو کھیلے گی جب کہ گروپ میں آخری میچ 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ سے طے ہے، کوئی اپ سیٹ نہ ہوا تو گروپ میں نمبر ون پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں جگہ پکی ہوچکی ہے۔