وادئ کلاش

وادی کلاش کمیونٹی سے پہلا اسٹوڈنٹ ہے جس نے 1100میں سے 1004 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

 اشپاتا نیوز : وادی کلاش سے تعلق رکھنے والے وقاص نادر کا اعزاز سے پہلا اسٹوڈنٹ جس نے 
 میٹرک کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی اور یہ بھی بتاتے چلیں کہ وادی کلاش کمیونٹی سے پہلا اسٹوڈنٹ ہے جس نے 1100میں سے 1004 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔


آپ کو اس حوالے سے بتاتے چلیں کہ وادی کلاش سے تعلق رکھنے والے وقاص نادر گورنمنٹ ہائی سکول وادی کلاش مببوریت میں تعلیم حاصل کر رہے تھے جس نے حالیہ امتحانات میں 1004 نمبر لے کر گورنمنٹ ہائی سکول ٹاپ کی ہے اور کلاش تاریخ میں پہلا اسٹوڈنٹ ہے جس نے اتنے نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور یہ کمپیٹیشن کا ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

مقاصدحصول علم کےلیےاسکالرشپ دی جائے تو آگے جاکر قوم اور ملک کا نام روشن کر سکتا ہے ایسے ہی طالب علم کو موقع دیا جائے اور اچھا تعلیمی ماحول مہیا کیا جائے تو یہ پاکستان کے لیے ایک انمول تحفہ ثابت ہو سکتاہے۔

اشپاتا نیوز کی جانب سے وقاص اور وقاص کے گھر والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وقاص آگے بھی محنت اور لگن سے پڑھتے رہیں گے اور اپنے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ شاباش وقاص

Sept. 17, 2021, 3:35 p.m. | کی تحریر ھے Ishpata News Urdu یہ