وادئ کلاش

ورلڈ ٹورزم ڈے کے موقع پر وادی کلاش کےانیش گاؤں میں صفائی مہم کا آغاز اور پورے گاؤں کو صاف اور شفاف رکھنے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

اشپاتا نیوز: 

آج دنیا میں ٹورزم ڈے منائ جا رہی ہے وادی کلاش کے گاؤں انیش کے بچے اور بچیوں نے اس دن کو انوکھا انداز میں منایا-بجاۓ کہ سارے مل کر کمرے میں بیٹھے اور بات چیت کرتے یہاں کے بچے اور بچیوں نے ٹورزم کارپوریشن اور کلچر خیبر پختونخوا کےساتھ مل کر صفائی مہم کا آغاز کیا گلی کوچوں میں جاکر کچرا اکٹھا کیا گیا اور اس کچرے کو اکھٹا کرنے کے بعد جلا کر راکھ کر دیا اور صفائی میں بچے اور بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ یہاں کے خواتین اور لڑکے مل کر صفائی مہم کا آغاز کرتے ہیں اور گاؤں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا

 

 اس موقع پر زرین خان جو ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر چترال کےانچارج ہیں- انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنا انتہائی ضروری ہے چونکہ یہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں اور یہاں کے مقامی لوگوں کے لئے بھی بہت خوش آئند ہے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور اس خوبصورت علاقے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ دوسرے گاؤں کے لوگوں کے لئے بھی ایک مثال بن جائے اور وہ بھی اپنے گاؤں کو صاف اور شفاف رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور سرسبز پاکستان کو بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے یہ بہت ہی اچھی بات ہے کہا کہ خواتین اور مرد مل کر ایک اچھا قدم اٹھاے ہیں۔ جس طریقے سے انہوں نے محدود وسائل کے باوجود اپنے گاؤں کو صاف رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی کوشش کریں گے کہ مل کر اس گاؤں کو خوبصورت اور صاف رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ تاکہ یہ گاؤں اور بھی خوبصورت بنے اور یہ خوبصورتی یہاں کے لوگ دیکھ سکیں۔ اور یہاں کے بچے اور بھی باشعور ہو جائیں اور سیاحوں کو بھی سبق سکھا سکے۔ کہ وہ بھی ماحول کو صاف رکھنے میں ان کے ساتھ دیں۔

Sept. 27, 2021, 3:39 p.m. | کی تحریر ھے Ishpata News Urdu یہ