وادئ کلاش

وادی کلاش کے انٹرنیٹ صارفین کااحتجاج ،محکمہ جنگلات ٹیلی نار کمپنی کو این او سی جاری کر ے ایک ہفتے کا الٹی میٹم۔

: اشپاتانیوز: وادی کلاش کے انٹرنیٹ صارفین نے احتجاج کیا ہے اور محکمہ جنگلات کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیا ہے کہ ایک ہفتے  کے اندر اندر این او سی جاری کرے۔ تاکہ کام میں حائل رکاوٹ ختم کیا جاسکے اگر عمل نہیں کیا گیا تو وادی کلاش جانے والے سڑکوں کو بلاک کیا جائے گا اور احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

 نوجوانوں کو بہترین سہولیات میسر نہ ہو سکے تو یہ ان کے ساتھ بہت زیادتی ہے چونکہ دنیا میں انٹرنیٹ کی سہولیات تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ اور وادی کلاش میں صرف ٹیلی نار  لیکن آج کے نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اچھی طریقے  سے کام بھی نہیں کر پا رہے ہیں لوگ گھروں میں بیٹھ  کام کر رہے ہیں اور لاکھوں کما رہے ہیں اور اسی ذریعے سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے وادی کلاش کے ٹورزم کے حوالے سے موجود وسائل کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جا سکے ۔جس سے یہاں کے لوگ گھروں میں بیٹھے آمدنی پیدا کر سکتے ہیں جو کہ پاکستان کے ترقی کے لئے زرامبادلہ کا بھی ایک ذریعہ بن سکتا ہے اس لیے محکمہ جنگلات سے گزارش ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے این او سی جاری کیا جائے اور ٹیلی نار فورجی ٹاور میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور یہاں کے لوکل لوگوں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ وادی کلاش کے نوجوانوں کو موسم سرما سے پہلے بہتر انٹرنیٹ کی سہولیات میسرکیاجاے۔انٹرنیٹ کی سہولیات موجود ہے۔ 

مندرجہ ذیل لوگوں نے موقع پر بات کی۔ سماجی کارکن عارف اللہ سے سابق. کونسلر محمد حنیف ، سابق یوتھ کونسلر اعجاز احمد اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا کہ نئے ٹاور کی جلد تنصیب کے لیے ٹیلی نار کو این او سی جاری کیا جائے۔

Sept. 21, 2021, 10:29 a.m. | کی تحریر ھے Ishpata News Urdu یہ