کالاش
مقصد خان کالاش ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقیاب، وادی بمبوریت میں اقلیتی سیکیورٹی کے انچارج مقرر
تصویر کا ذریعہ، Police Department
مقصد خان کالاش ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقیاب، وادی بمبوریت میں اقلیتی سیکیورٹی کے انچارج مقرر
چترال (اِشپاتا نیوز): مقصد خان کالاش کو شولڈر پروموشن کے ذریعے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جبکہ انہیں وادی مموریت (بمبوریت)، لوئر چترال میں اقلیتی سیکیورٹی کا انچارج بھی مقرر کیا گیا ہے۔
اپنی نئی ذمہ داریوں کے تحت وہ اقلیتی برادری کے تحفظ اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔
ان کی ترقی اور تعیناتی نہ صرف ان کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ محکمہ پولیس میں کالاش برادری کی نمائندگی کے حوالے سے بھی خوش آئند پیش رفت ہے۔
اِشپاتا نیوز مقصد خان کالاش کو ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔