بریکنگ نیوز
لوئر چترال پولیس کی کامیاب کارروائی علاقہ دنین میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برامد
تصویر کا ذریعہ، Police Department
لوئر چترال پولیس کی کامیاب کارروائی علاقہ دنین میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برامد
چترال ( فتح اللہ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان نے علاقہ دنین میں چوری کی واردات کی رپورٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال کو واقعے کی انکوائری اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال احمد عیسی نے واقعے میں ملوث ملزم کو ٹریس کرنے کے لئے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیا تھا۔
ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ASI علی نواز کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر تفتیش کے ذریعے واردات میں ملوث ملزم عرفان الرحمن ولد مجیب الرحمن سکنہ موڑکہو حال دنین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مال مسروقہ ( نقدی رقم مبلغ 68 ہزار روپے ، چاندی اور دیگر سامان مالیتی 62 ہزار 500 روپے برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
لوئر چترال پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔