دروش نگر میں کورولا گاڑی حادثے کا شکار۔ خاتون جانبحق
(اشپاتا نیوز گذشتہ شب لوئر چترال دروش نگر میں کورولا گاڑی حادثے کا شکار ہوکر دریائے چترال کے کنارے جا گری، حادثے کے وقت گاڑی میں 7 افراد سوار سے تھے جن میں سے 2 عورتیں چار بچے اور ایک مرد سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون جانبحق ہوئیں ایک بچہ زخمی اور ڈرائیور شجاعت خان زخمی ہوئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو THQ ہسپتال دروش لوئر چترال منتقل کیا اور ریسکیو 1122 کی ریکوری ٹیم نے ریکوری وہیکل زریعے کورولا گاڑی کو ریکور کر لیا.، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کا تعلق سوات بریکوٹ سے ہے جو کہ رشتہ داروں سے ملنے کی غرض سے چترال آرہے تھے.