اپر چترال سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے لئے ٹرینگ اور اوئیرنس پروگرام منعقد
اشپاتانیوز: ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کے زیر انتظام اپر چترال سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے لئے ٹرینگ اور اوئیرنس پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 اپر چترال کی ٹریننگ ونگ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی ہدایت پر سٹیشن ہاوس انچارج امجد حسین کی سرپرستی میں شرکت کی، ٹریننگ اور اوئیرنس کا مقصد سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، فرسٹ ایڈ دینے، آگ بجھانے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں گئیں اور فرسٹ ایڈ دینے کا عملی مشق بھی کیا گیا، ٹریننگ سیشن میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے دلچسچی ظاہر کی اور عملاً حصہ بھی لیا۔