جنوبی اضلاع اور دیر چترال کے عوام کے لئے بڑی خبر

جنوبی اضلاع اور دیر چترال کے عوام کے لئے بڑی خبر
موجودہ حکومت نے صوبے کے عوام کے ساتھ اپنا کیا ہوا ایک اور اہم وعدہ پورا کردیا، وزیر اعلی محمود
ایکنک نے پشاور ڈی آئی خان موٹروے اور دیر موٹروے منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے دی، وزیر اعلی محمود خان
پشاور تا ڈی ائی خان موٹروے کا منصوبہ 300 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، محمود خان
دیر موٹروے کا منصوبہ 10 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا، وزیر اعلی
شاہراہوں کے ان اہم منصوبوں کی تکمیل سے جنوبی اضلاع، دیر اور چترال کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی، محمود خان
ان سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تجارتی، صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، محمود خان
ان اہم منصوبوں کی تکمیل سے ان علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی، وزیر اعلی
ایکنک سے ان منصوبوں کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا مشکور ہوں، محمود خان
منصوبوں کی منظوری پر جنوبی اضلاع ، دیر اور چترال کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، محمود خان