ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس دروش میں خصوصی افراد کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں انتظامی افسران , دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور خصوصی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی افراد نے ان کو درپیش مسائل جس میں معزوری سرٹیفیکیٹ کے حصول، نادرا آفس میں شناختی کارڈ یا فارم (ب) بنانے کیلئے علیحدہ کاونٹر، بینظر انکم سپورٹ پروگرام میں خصوصی افراد کی رجسٹریشن، خصوصی افراد کیلئے نوکری کا حصول، ٹیکنیکل ووکیشینل سنٹر میں خصوصی افراد کی رجسٹریشن, فری علاج معالجے کی سہولیات , ٹرانسپورٹ اڈوں میں ضروری سہولیات کی دستیابی , سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کیلۓ کاونٹر اور دیگر مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل سنے کے بعد مسائل کو حل کرانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیۓ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ہماری کوشش ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کیلئے اور ہر قسم کے بوجھ کو خود اٹھانے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے خصوصی افراد کیلۓ روزگار کے مواقع فراہم کرنے , ان کے علاج معالجے سے متعلق اقدامات اٹھانے , سپیشل افراد کی تعلیم تربیت اور ٹیکنیکل کورسز کے انعقاد اور سپیشل افراد کی اسانی کیلۓ ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔